قائداعظم محمد علی جناح مجھے پسند نہ تھے ان کا لائف سٹائل سگار پینا، سنوکر کھیلنا، کتے پالنا، داڑھی نہ رکھنا اور زندگی میں ایک حج یا عمرہ نہ کیا، تلاوت قرآن پاک بھی انگلش میں کرتے۔ اپنی پوری زندگی میں کوئی اسکول، کالج یا مدرسہ نہ کھولا اور نہ ہی کوئی کتاب لکھی، لیکن میں اس وقت حیران ہوتا کہ لاکھوں لوگوں کا وہ مجمع جو زیادہ تر ان پڑھ تھا، وہ قائداعظم کو انگلش میں بولتے دیکھتا اور یہ جانے سمجھے بنا کہ قائداعظم انگریزی میں کیا کہہ رہے ہیں، وہ مجمع ان پہ یقین کر لیتا.... آخر کیوں؟
لوگ تھری پیس کوٹ ٹائی کو اس وقت ناپسند کرتے تھے کیونکہ یہ انگریزوں کا لباس تھا اور انگریزوں سے ہی لڑائی تھی جبکہ قائداعظم سر پہ سرکل کیپ انگریزوں والی پہنتے، سنگھار لگاتے، تھری پیس کوٹ ٹائی کَس کے آتے، اُس مجمع سے خطاب کرتے اور لوگ سمجھنے بغیر ان پہ یقین کر لیتے آخر کیوں؟
آپ کے دو جنازے پڑھائے گئے ایک شیعہ نے اور ایک سنی لوگوں نے پڑھا جبکہ پہلا وزیرخارجہ ظفر اللّہ جو کہ قادیانی تھا اس نے پڑھنے سے انکار کر دیا، اس نے صاف الفاظ میں کہا کہ "اگر تم لوگ مسلمان ہو تو ہم پھر کافر ٹھہرے جبکہ ہم کافر کیسے ہوسکتے ہیں"
جبکہ قائداعظم کو #کافرِاعظم تک خطاب ملنے پہ بھی لوگ اپنے گھر کے دروازے ان پہ کھلے رکھتے تھے آخر کیوں؟
پہلے کانگرس میں رہے پھر مسلم لیگ میں آئے تو لوگوں نے کہا "ہم آپ کو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ آپ شیعہ ہیں" جس پر قائداعظم بولے" گاندھی کو ووٹ دے لو پھر ۔۔کیونکہ وہ شیعہ نہیں ہے" اور دیکھنے والوں نے دیکھا کہ لوگوں نے سر کی پگڑیاں اتار کے قائداعظم کے قدموں میں رکھیں، بھروسہ کیا، لیکن آخر کیوں؟
ایک پارسی خاتون سے شادی کرنے کے لیے اسے مسلمان کیا اور جب اپنی بیٹی نے پارسی شحص سے شادی کے لیے کہا تو اس سے تمام رشتے ناطے توڑ دیے اور وصیت کی کہ میری موت کے وقت بھی اسے قریب نہ آنے دیا جائے، تو کہنے والے کہنے لگے "جو بیٹی کو نہ سنبھال سکا وہ ملک کیا سنبھالے گا" 😢
پھر بھی ہزاروں ماؤں بیٹیوں نے گھر، گھر جاکر قائداعظم کو ووٹ دلانے کے لیے کام کیا آخر کیوں؟؟
جی ہاں مجھے قائداعظم پسند نہیں تھے اور پھر یہ تمام راز کھلے جب علامہ محمد اقبال کی وفات ہوئی تو قائداعظم نے انتہائی دکھی ہو کر فرمایا کہ" میں قائداعظم ہوں، آج میں ایک عظیم قائد ہوں تو اس کی وجہ علامہ اقبال تھے، اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اقبال کی ٹیم میں ان کے ساتھ کام کیا اور وہ میری رہنمائی کرتے تھے"
میں اب جب بھی قائداعظم کو دیکھتا ہوں تو رشک کی نگاہ سے دیکھتا ہوں 😍
شاید اسی موقع کے لیے علامہ اقبال فرماتے ہیں،
تؐیری (محمد) نگاہ ناز سے دونوں مراد پا گئے
عقل وغیاب و جستجو، عشق حضور و اضطراب 💚
ایک کتے رکھنے والا سوٹڈ بوٹڈ شحص جسے دنیا قائداعظم کے نام سے جانتی ہے اس نے مراد کہاں سے پائی کہ جب عاشق رسول غازی عَلم دین شہید کا کیس لڑا اور یہ ثابت کیا کہ قائداعظم جیسا بھی دنیا دار ہو، لیکن درِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غلام ہے اور رہتی دنیا تک کو پیغام دیا کہ پاکستان 🇵🇰 کی بنیاد دوقومی نظریہ ہے۔
قائداعظم کا آخری وقت آیا تو فٹ پاتھ پہ فاطمہ جناح کی گود میں سر تھا، ملک پاکستان 🇵🇰 کے لیے دن رات ایک کرنے والے کے لیے ایمبولینس راستے میں تھی کہ آپ وفات پا گئے۔ 😢
لیکن جاتے جاتے اوپر موجود تمام سوالوں کا جواب دے گئے کہ لوگوں نے مجھ پہ بھروسہ کیوں کیا، میری ظاہری وضع قطع کو نظر انداز کیوں کیا، میری باتوں پہ آنکھیں بند کر کے یقین کیوں کر لیتے تھے، میرے خلاف فتوے دینے والوں نے میرا ساتھ کیوں دیا اور غازی عَلم دین شہید کا کیس لڑنے کی وجہ کیا تھی۔
ان تمام باتوں کا جواب #اقبال کے خواب کی تعبیر اور علامہ اقبال کے ہی ایک شعر سے پتہ چل جاتی ہے..
کی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں ❤️
Comments
Post a Comment