ابا بابا ! تِین دِن رہ گئے ہیں قربانی والی عید میں ہمیں بھی
گوشت ملے گا نا؟
بابا : ہاں ہاں کیوں نہی بِالکُل ملے گا۔۔
لیکن بابا پچھلی عید پر
تو کسی نے بھی ہمیں گوشت نہیں دیا تھا اب تو پورا سال ہو
گیا ہے گوشت کو دیکھے ہوئے بھی،
نہیں شازیہ اللہ نے ہمیں بھوکا تو نہیں رکھا،میری پیاری بیٹی، ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیۓ
اور ویسے بھی ڈاکٹر صاحب قربانی کے لئے بڑا جانور لے کر آئے ہیں اور ساتھ میں ماسٹر جی بھی تو بکرا لے کر آئےہیں،
ہم غریبوں کے لیے ہی تو قربانی کا گوشت ہوتا ہے،
امیر لوگ تو سارا سال گوشت ہی کھاتے ہیں،
عیدالضحٰی کا دن :
آج عیدالضحٰی پے مولوی صاحب بیان فرما رہے تھے کہ قربانی میں غریب مسکین لوگوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے ان کے بھی بہت حقوق ہوتے ہیں۔۔
خیر شازیہ کا باپ بھی نماز ادا کر کے خوشی خوشی گھر پھنچ گیا
گھنٹہ بھر انتظار کرنے کے بعد شازیہ بولی۔۔
بابا ابھی تک گوشت نہیں آیا،
بڑی بہن رافیہ بولی۔۔ چپ ہو جاٶ شازی بابا کو تنگ نہ کرو۔
وہ چپ چاپ دونوں کی باتیں سنتا رہا اور نظرانداز کرتا رہا۔۔
کافی دیر کے بعد بھی جب کہیں سے گوشت نہیں آیا تو شازیہ کی ماں بولی۔
سنیۓ میں نے تو پیاز ٹماٹر بھی کاٹ دیے ہیں۔ لیکن کہیں سے بھی گوشت نہیں آیا،
کہیں بھول تو نہیں گئے ہماری طرف گوشت بجھوانا۔
آپ خود جا کر مانگ لائیں،
شازیہ کی ماں تمہیں تو پتہ ھے آج تک ہم نےکبھی کسی سے مانگا نہیں ،
اللہ کوئ نہ کوئ سبب پیدا کرے گا۔۔
دوپہر گزرنے کے بعد شازیہ کے اسرار پر پہلے ڈاکٹر صاحب کے گھر گئے اور بولے ڈاکٹر صاحب میں آپ کاپڑوسی ہوں کیا قربانی کا گوشت مل سکتا ہے؟
یہ سننا تھا کہ ڈاکٹر صاحب کا رنگ لال پیلا ہونے لگا،
اور حقارت سے بولے پتہ نہیں کہاں کہاں سے آ جاتے ہیں گوشت مانگنے چل دفعہ ہو،
اور تڑاخ سے دروازہ بند کر دیا ۔۔
توہین کے احساس سے اسکی آنکھوں میں آنسو گۓ اور وہ بھوجل قدموں سے چل پڑا راستے میں ماسٹر جی کے گھر کی طرف قدم اٹھے اور وہاں بھی وہی دست سوال۔
ماسٹر جی نے گوشت کا سن کر عجیب سی نظروں سے دیکھا اور اندر چلے گۓ۔
تھوڑی دیر بعد باہر آۓ تو شاپر دے کر جلدی سے دروازہ بند کرکے اندر چلے گئے جیسے اس نے گوشت مانگ کر گناہ کر دیا ہو۔۔
گھر پہنچ کر دیکھا تو صرف ہڈیاں اور چربی۔۔
خاموشی سے اٹھ کر کمرے میں چلے گئے اور خاموشی سے رونے لگ گئے۔
بیوی آئ اور بولی کوئی بات نہیں آپ غمگین نہ ہوں میں چٹنی بنا لیتی ہوں۔۔
تھوڑی دیر بعد شازیہ کمرے میں آئ اور بولی.
بابا ہمیں گوشت نہںں کھانا میرے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ویسے بھی،
یہ سننا تھا کہ باپ کے آنکھوں سے آنسو گرنے لگے اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے
لیکن رونے والے وہ اکیلے نہیں تھے۔۔
دونوں بچیاں اور بیوی بھی آنسو بہا رہے تھے۔۔
اتنے میں پڑوس والے اکرم کی آواز آئ۔
جو سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا۔۔
انور بھائی،
دروازہ کھولو،
دروازہ کھولا تو اکرم نے تین چار کلو گوشت کا شاپر پکڑا دیا،
اور بولا ،
گاٶں سے چھوٹا بھائ لایا ہے اتنا ہم اکیلے نہیں کھا سکتے یہ تم بھی کھا لینا،
خوشی اور تشکر کے احساس سے باپ کے آنکھوں میں آنسو آ گۓ اور اکرم کے لیۓ دل سے دعا نکلنے لگی۔
گوشت کھا کر ابھی فارغ ھوۓ ہی تھے کہ بہت زور کا طوفان آیا ۔
بارش شروع ہو گئ اسکے ساتھ ہی بجلی بھی چلی گئی۔
دوسرے دن بھی بجلی نہی آئی۔
پتہ کیا تو معلوم ہوا ٹرانسفارمر جل گیا۔
تیسرے دن شازیہ کو لے کرباہر آئے تو دیکھا کہ،
ماسٹر جی اور ڈاکٹر صاحب بہت سا گوشت باہر پھینک رہے تھے جو بجلی نہ ہونےکی وجہ سے خراب ہو چکا تھا اور اس پر کُتے جھپٹ رہے تھے۔
شازیہ بولی،
بابا۔
کیا کُتوں کے لیۓ قربانی کی تھی؟
وہ شازیہ کا چہرہ دیکھتے رہ گیے ۔
اور ماسٹر جی اور ڈاکٹر صاحب نے یہ سُن کر گردن جھکالی۔
خدارا احساس کریں غریب اور مسکین لوگوں کا۔
یہ صِرف تحریر ھی نہیں،
اپنے آس پاس خود دار مساکین کی ضرورتوں سے ہمہ وقت آگاہ رھنے کی درخواست بھی ھے
اس لیے عیدالاضحٰی کے دن گوشت کی تقسیم کرتے وقت غریب و مساکین لوگوں کا خاص طور پر خیال رکھیں..!!
پسند آئی ہو تو اپنے دوست و احباب کو ضرور شیئر کریں*
Urdu Islamic Morals. This Blog is about is about Islamic Stories. Morals stories are in this blog.
ReplyDelete#storyinurdu #storymeaninginurdu #lovestoryurdu
#yumstory #pavannohar #pyasakauwastoryinurdu
https://urduislamicmorals.blogspot.com
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/jahaz-hadsa-from-sky.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/larkiyoon-pr-pabandiyan-ki-waja.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/shohar-or-bivi-ka-rishta.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/kanjoos-ka-ghara-10.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/eid-ul-azha-9.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/hamara-mashra-8-blog-post.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post_21.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/ye-kahani-meri-zubani.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/hakeer.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post_5.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/08/blog-post_30.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/08/blog-post.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/p/islamic-videos.html