اسلام میں ہے کہ بیٹی یا بیٹے کا نکاح کرنے سے پہلے اس سے پوچھ لو اشرف "
صاحب کینیڈا میں بیس سال سے مقیم تھے ان کی ایک بیٹی تھی بیوی فوت ہوچکی تھی انہوں نے دوسری شادی کر رکھی تھی جوان بیٹی اپنی سوتیلی ماں سے بیزار تھی سوتیلی ماں نے اس کے باپ سے کہا کہ اس کی شادی کردیں۔
اشرف صاحب سوچ میں پڑ گئے ادھر سے ان کے ایک دوست جو کہ پاکستان میں رہتے تھے نے کہا کہ اپنی بیٹی کو میرے بیٹے سے بیاں دو لیکن اشرف صاحب کو شفیق صاحب کی بات پسند نہیں آئی کیونکہ اشرف صاحب ان کے بیٹے کو اس کے نکمے پن کی وجہ سے پسند نہیں کرتے تھے لہذا انہوں نے کینیڈا میں ہی بیوی کا بتایا ہوا رشتہ کر دیا اور ثانیہ سے پوچھا ہی نہیں نہ ہی اس کی رائے لی ثانیہ نے گھر سے بھاگنے کا پلان بنا لیا کیونکہ وہ اپنی سوتیلی ماں سے سخت نفرت کرتی تھی اور اب جا کے اس کے بتائے ہوئے سے رشتہ جوڑ دیں ادھر سے شفیق صاحب نے علی کی ڈیوٹی لگا دی کہ وہ ثانیہ کو لے کر پاکستان آئے سکیورٹیز سخت ہونے کے باوجود علی ثانیہ کو اس کے گھر سے نکال لاتا ہے طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر وہ اپنا کام سرانجام دے دیتا ہے
کیونکہ بنیادی طور پر وہ ایک غریب لڑکا ہے اور اپنی غربت کو ختم کرنے کے لیے الٹے سیدھے کام کرتا ہے جبکہ اس کی ماں اسے سمجھاتی رہتی ہے کہ بیٹا حلال کماؤاس میں برکت ہے لیکن وہ نہیں سنتا، جب تک علی ثانیہ کو لے کر پاکستان پہنچتا ہے ہے اسے ثانیہ سے محبت ہوچکی ہوتی ہے ہے لیکن اس کو اپنا وعدہ پورا کرنا ہوتا ہے یعنی ثانیہ کو صاحب کے حوالے کرنا پڑتا ہے وہ اس کی تہشدہ رقم کی ادائیگی کردیتے ہیں ثانیہ حیران رہ جاتی ہے کہ علی نے محض پیسوں کے لیے یہ کام کیا وہ خود بھی اسے پسند کرتی ہے تو اسے اس بات سے بہت دکھ ہوتا ہے ثانیہ اداس ہوتی ہے
ادھر علی بھی اداس گھومتا ہے دل ٹوٹ جاتا ہے کہ اپنی محبت اپنے ہاتھوں کسی اور کو سونپآیا ہے شفیق صاحب کے گھر شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں ثانیہ سوچتی رہتی ہے کہ کیسے اس مصیبت سے نکلو ں اس کا تو وہ حال ہوا کہ آسمان سے گرا کھجور میں اٹکاآخر وہ ایک لمبی رسی بنا کر الماری کے ذریعے یہاں سے نکلنے کا سوچتی ہے ادھر علی خود میں ہمت جمع کرتا ہے اور شفیق صاحب کے گھر شادی میں آجاتا ہے سب سے مل کر وہ چپکے سے ثانیہ کے کمرے میں آتا ہے ہے تو کیا دیکھتا ہےکہ ثانیہ رسی لٹکائے نیچے اتر رہی ہے وہ اسے آواز دیتا ہے اور دونوں ساتھ ہی نکل بھاگتے ہیں اتنے میں باقیوں کو خبر ہو جاتی ہے کہ یہ دونوں بھاگ رہے ہیں وہ ان کے پیچھے جاتے ہیں مگر وہ دور نکل جاتے ہیں ثانیہ کے ابا اسے ڈھونڈتے ہوئے آ جاتے ہیں اور اشرف صاحب کے ساتھ آئے ایک سکورٹی اسٹریٹ گارڈ کو گولی لگ جاتی ہے اس کا برا حال ہو جاتا ہے ہے رو رو کر اشرف صاحب کو تب سمجھ میں آتی ہے کہ مجھے رشتہ کرنے سے پہلے پہلے ثانیہ سے پوچھنا چاہئے تھا تاکہ وہ ایل شادی کے دن گھر چھوڑ کر نہ جاتی۔
وہ علی سے ثانیہ کی شادی کروا دیتے ہیں اور سب ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسلام میں حکم ہے کہ شادی کرنے سے پہلے بیٹا یا بیٹی کی راۓ ضرور لو رشتے کے لیے ہو سکتا ہے انہیں شادی پر اعتراض نہ ہو ، مگر جہاں والدین کرنا چاہ رہے ہیں ہیں وہ اعتراض ہو یا پھر انہیں کوئی اور پسند ہو تو جب شادی کرنی ھے تو بچوں کی پسند سے کردی جائے تو کوئی حرج نہیں ہاں کوئی شرعی عذر نہ ہو زندگی تو بچوں نے گزارنی ہے تو ان کو ان کی کی پسند کا حق دینا چاہیے۔
اور بچوں کو بھی چاہیے بھلے وہ بیٹا ہے یا بیٹی اپنے ماں باپ کی پسند نا پسند کا خیال رکھیں شادی اپنے والدین کی صلاح سے کریں کریں کیونکہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے ہے کہ بچوں کو وہ نظر نہیں آرہا ہوتا جو والدین دین کی تجربہ کار نگاہیں دیکھ رہی ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
سو بی کیئر فل اینڈ ،بھی ہیپی بیبی
wow
ReplyDeleteRight
ReplyDeleteGuys Please Help me to improve my service
ReplyDeletewao
ReplyDeleteUrdu Islamic Morals. This Blog is about is about Islamic Stories. Morals stories are in this blog.
ReplyDelete#storyinurdu #storymeaninginurdu #lovestoryurdu
#yumstory #pavannohar #pyasakauwastoryinurdu
https://urduislamicmorals.blogspot.com
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/jahaz-hadsa-from-sky.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/larkiyoon-pr-pabandiyan-ki-waja.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/shohar-or-bivi-ka-rishta.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/kanjoos-ka-ghara-10.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/eid-ul-azha-9.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/hamara-mashra-8-blog-post.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post_21.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/ye-kahani-meri-zubani.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/hakeer.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post_5.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/08/blog-post_30.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/08/blog-post.html
https://urduislamicmorals.blogspot.com/p/islamic-videos.html