نیکی


                                                     


 مومن مومن کا بھائی ہے نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی" "                                                              
 آج شاہ زیب کچھ اداس سا تھا تھا اس کا دوست فراز سکول نہیں آیا تھا اور کچھ گھر میں پھر فاقے
روع ہوگئے تھے کیونکہ ابا کا کام نہیں لگا تھا شاہ زیب کے ابا مزدوری کرتے تھے تھے آٹھ بہن بھائی تھے  بہت مشکل سے سے گزارا  کرتے تھے آج فراز نے بھی چھٹی کرلی

اصل میں فراز شاہزیب کا بہت خیال رکھتا تھا وہ غیر محسوس طریقے سے شاہزیب ک  مدد کر دیتا اور اسے کہتا کہ آ
ج میرے ساتھ لنچ شیر کرلو کھانا زیادہ ہے یا کہتا مجھے بھوک نہیں ہے ،کبھی اس کی پسند کا کھانا لے کے آتا
. شاہزیب کے شرمندہ ہونے پر کہتا جب کبھی مجھے ضرورت ہوگی تم میری مدد کر دینا
,اسی طرح وقت گزرتا گیا دونوں سکول سے کالج اور پھر یونیورسٹی میں آ گئے پڑھائی کے بعد دونوں اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہوگئے اور گذرتے وقت نے انہیں کبھی دوبارا مل بیٹھنے کا موقع ہی نہیں دیا
گزرتے وقت نے ان کے ذہن سے پرانے نقش مٹا دیے بس یاد رہا شاہزیب کوفراز کا حسن سلوک
شاہزیب کی شادی آ منہ سے ہوگئ

قدرت نے ان کے آ نگن میں چار پیارے پیارے پھول کھلائ
زندگی بہت خوبصورتی سے آ گے بڑھ رہی تھی وہ اپنی لائف سے خوش تھے
دوسری طرف قدرت کا کرنا یہ ہوا کہ فراز کی شادی ایک امیر زادی سے ہو گئ.صائمہ نے بس حکم چلانا سیکھا تھا وہ بہت فضول خرچ عورت تھی اسے ہر وقت شاپنگ کی پڑی رہتی فراز سمجھا سمجھا کے تھک گیا مگر صائمہ نے اپنی روٹین نا بدلی ان کے بھی تین بچے تھے فراز نے بچوں کی خاطر سمجھوتہ کر لیا
صا ئمہ جو کہ شوپنگ کی دل دادہ تھی ہر وقت کپڑوں٫ جوتوں اورجیولری٫ میک اپ کا ہی سوچتی رہتی اور ان کی خریداری کرتی رہتی- جب تک فراز کی جاب اچھی چلتی رہی تھی یہ سب چلتا رہاجب اس کو جاب سے نکال دیا گیا تب  وہ پریشان ہوگئےتھے
صائمہ کا موڈ خراب رہنے لگا- وجہ بلاوجہ وہ بچوں کو مارتی٫ برتن اٹھا اٹھا کے پھینکتی- فراز بھی بہت پریشان  تھا

ایک دن روڈ پر جا رہا تھا کہ شاہ زیب جو کہ دوسرے ملک سے آیا تھا- نیو بڑی گاڑی میں آفس کے لیے لوکیشن دیکھ رہا تھاکہ اس کی نظر فراز پر پڑی- اس نے ڈرائیور کو گاڑی روکنے کے لیے کہا اور گاڑی سے اتر کر فراز کے سامنے آگیا- فراز نے شاہ زیب کو پہچاننے میں تھوڑا ٹائم لیا جبکہ شاہ زیب نے اسے کھینچ کے گلے لگا لیا-
اور حال چال پوچھا- گھر چلنے کی آفر کی- فراز شاہزیب کے ساتھ اس کے بنگلے پے آگیا_
وہ بہت حیران بھی تھا اور خوش بھی کہ میرا دوست اتنی ترقی کر گیا ہے-
 کھانا خوشگوار ماحول میں کھایا گیا- چائے پیتے ہوئے شاہزیب نے فراز  سے ساری تفصیل پتہ کر لی کہ اس کے کیا حالات چل رہے  ہیں - اس نے فراز کے گھر راشن ڈلوایا پھر اسے اپنی کمپنی کا منیجر بنا دیا 
 اور ہینڈسم سیلری طے کردی- فراز کی آنکھوں میں تشکر کے آنسو آگئے ٫شاہزیب نے اسے کہا کہ میں تمہارا دوست بھی ہوں اور بھائی  بھی اگر اس وقت تم مجھے سہارا نہ دیتے تو شاید آج میں اس مقام پر بھی نہ ہوتا٫ تم نے مجھے پیار دیا حوصلہ دیا٫ دکھ سکھ میں ڈھارس بندھائی٫ میں تمہارا احسان  کیسے بھول سکتا ہوں ؟
 دوستو! ہمیں بھی ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے-
کیونکہ یہ اللہ تعالی کو بہت پسند ہے  اور ہمیں اس کا دنیا میں بھی فائدہ ملتا ہے اور آخرت میں بھی اجر عظیم ہے - جب کسی مسلمان کو دوسرے مسلمان سے کام پڑتا ہے ہے یا ضرورت پیش آتی ہے تو یہ اس مسلمان پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہوتا ہے کہ وہ کسی کے کام آ سکے٫ سو ہمیں بھی اپنے آس پاس اس دیکھنا چاہیے یے اگر کوئی اپنی عزت نفس کی وجہ سے نہیں کہتا یا نہیں مانگتا تو ہمیں بحیثیت انسان بحیثیت مسلمان ان سے احساس کرنا چاہیے کہ یہی احساس ہی انسان کی اصل قیمت ہے اس سے پتہ چلتا ہے  کہ کوئی انسان کتنا قیمتی ہے یعنی اگر ہم نے کسی انسان کی قیمت جاننی ہو تو اس کے اندر دوسروں کا احساس کتنا ہے یہ دیکھ لینا چاہیے-
 "مومن مومن کا بھائی ہے" اس سے مراد یہ ہے کہ اگر کسی ایک مسلمان کو تکلیف ہوتی ہے تو دوسرا مسلمان خوش نہیں ہوتا بلکہ اس کے دکھ درد میں شریک ہوتا ہے, دل جوئی کرتا ہے ہے اس کی تکلیف کو ختم یا کم کرنے  کی کوشش کرتا ہے اس کے درد کو سمجھتا ہے یہی انسانیت کی معراج ہے -
                                                           


Also, read this

"احساس"

Urdu stories, Morals stories, Urdu Islamic stories


Comments

  1. Urdu Islamic Morals. This Blog is about is about Islamic Stories. Morals stories are in this blog.

    #storyinurdu #storymeaninginurdu #lovestoryurdu

    #yumstory #pavannohar #pyasakauwastoryinurdu



    https://urduislamicmorals.blogspot.com


    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/jahaz-hadsa-from-sky.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/larkiyoon-pr-pabandiyan-ki-waja.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/shohar-or-bivi-ka-rishta.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/kanjoos-ka-ghara-10.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/eid-ul-azha-9.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/hamara-mashra-8-blog-post.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post_21.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/ye-kahani-meri-zubani.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/hakeer.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post_5.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/08/blog-post_30.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/08/blog-post.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/p/islamic-videos.html

    ReplyDelete

Post a Comment