"احساس"

                               

حضرت علی علی رضی اللہ تعالی عنہ کا کا قول ہے کہ کہ کسی شخص کو دیکھنا ہو کہ یہ کتنا قیمتی ہے تو اس سے یہ دیکھو کہ وہ دوسروں کا کتنا احساس کرنے والا ہے
صبا اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی- اس کے ابو ایک گتہ فیکٹری میں کام کرتے تھے _بہت آسائش تو نہ سہی مگر زندگی میں کوئی خاص تنگی اور پریشانی بھی نہ تھی- صبا کی امی رشتے کرواتی تھیں- انہوں نے بھی زندگی کو چلانے کے لیے شوہر کے شانہ بشانہ کام کیا اور اپنی بیٹی کو کبھی کسی چیز کی کمی نہ ہونے دی-
 انٹر کرنے کے بعد صبا نے وقت گزاری٫ مزید اپنی خواہشات پوری کرنے کے لیے ایک پرائیویٹ سکول میں جاب کرلی- دو سال اس نے نوکری کی_
 وہ صبح ناشتہ کر کے تیار ہو کے قریبی سکول میں چلی جاتی اور اس کی امی گھر کے کام نپٹانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے رشتے کرواتی-
اسی طرح وقت گزرتا رہا- صبا کی امی کو ان کی ایک اور سہیلی جو کہ خود یہی کام کرتی تھیں نے ایک رشتہ دکھایا صبا کے لئے  شریف خاندان تھا_
 مناسب فیملی٫ لڑکاٹرالر چلاتا تھا یعنی ڈرائیور تھا اور پھر جو قسمت میں لکھا ہوتا ہے وہ تو ہو کر ہی رہتا ہے 
 صبا کی منگنی ہوگئی-  اچھےلوگ تھے صبا کے چاو پورے کرتے تھے-جو کچھ بھی منگنی کے لیے خریدا گیا صبا کی پسند ناپسند کو سامنے رکھ کر خریدا- منگنی پر اچھا خاصا خرچ کر دیا- صبا خوش تھی کہ میری اچھے گھرانے میں شادی ہوگی -چھ ماہ گزرے تو  لڑکے والوں  نے شادی کا مطالبہ کر دیا_صبا کی امی محمودہ  نے اس کی شادی کے لیے کافی کچھ جمع کر رکھا تھا وہ اس کے جہیز میں میں کوئی کمی نہیں رہنے دینا چاہتی تھیں- انہوں نے کپڑے برتن الیکٹرونکس کا سامان ایک سے بڑھ کر ایک خریدا-مہنگا فرنیچر پسند کیا جو کہ ان کی استطاعت سے زیادہ تھا مگر انہوں نے سوچا میں نے کون سا بار بار دینا ہے اور پھر اچھے گھر میں جارہی ہے  تو کسی بھی طرح سے خود کو کمتر نہ محسوس کرے-
 چنانچہ انہوں نے اعلیٰ سے اعلیٰ شاپنگ کی- آخر کار شادی کا  دن آ پہنچا ٫ شادی ہوئی٫ صبا بہت خوشی سے اپنے پیا کے گھر گئ-
اس نے نوکری چھوڑ دی تھی- پہلے چند ماہ تو بے حد اچھے گزرے- نئی نئی شادی تھی نیا نیا ساتھ, تو دن رات کی خوب خوشیاں تھیں٫ دن عید  اور رات شب برات, صبا کی امی ابو اس سے ملنے جاتے یا وہ ملنے کے لیے آتی تو ان کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہتا-اپنی بیٹی کو خوش دیکھ کر اس کی نظر اتارتے تھے اور اس کی خوشیاں دائمی ہونے کی دعا کرتے-
 صبا ایک دن جب شام کا کھانا بنا رہی تھی کہ اس کا شوہر عاصم آ یا- صبا حیران رہ گئی کہ آج عاصم جلدی کیسے آ گئے ہیں؟ اس نے شوہر سے جلدی آنے کی وجہ پوچھی, تو اس  نے برہمی سے جواب دیا کہ "کام چھوڑ دیا ہے میرا مالک سے جھگڑا ہوگیا ہے-" یعنی جس کا وہ ٹرالر چلا رہا تھا، صبا گھبرا گئی مگر  عاصم پر ظاہر نہ ہونے دیا-اس نے عاصم کی دل جوئی کی اور تسلی دی کہ کوئی بات نہیں آ پ کسی اور کے ساتھ کام کرلیجیۓ گا-عاصم کافی ضدی طبیعت کا تھا اس کی اپنی ماں بہنوں سے بھی نہیں بنتی تھی-
وہ اپنے آپ کو عقل کل سمجھتا تھا کہ جو اس نے کہہ دیا ہے بس وہی ٹھیک ہے باقی سب غلط ہیں - پہلے پہل صبا کو حیرانی کے جھٹکے لگے کہ  میرا شوہر کس طرح کا رویہ گھر والوں کے ساتھ رکھتا ہے-
 اس نے تنہائی میں عاصم کو سمجھایا کہ وہ اس طرح نہ کیا کرے- مگر عاصم تو ہتھے سے اکھڑ گیا کہ تم ہوتی کون ہو تمہیں کس نے کہا کہ ہمارے درمیان آ ؤ ؟ صبا نے لاکھ سر پٹخا کہ میں تمہاری بیوی ہوں وہ میرے بھی بہن بھائی ہیں مگر اس نے صاف کہہ دیا کہ آئندہ میرے اور میرے گھر والوں کے معاملے میں مت آ نا- سمجھی؟ صبا نے ہونٹوں پر چپ کا قفل لگا لیا_ ماں بیٹے کا جھگڑا ہوتا وہ چپ چاپ دیکھتی جاتی, اپنا کام کرتی رہتی- اسی طرح کے ایک جھگڑے میں ماں نے گھر سے نکال دیا کہ مجھے کونسا کما کر دے رہے ہو جاؤ اور اپنے بچے پالو
صبا روتے دھوتے بچوں اور شوہر کے ساتھ ماں کے گھر آ گئی۔ ماں باپ کوبہت دکھ ہوااورانہوں نے صبا کو گلے سے لگا لیا اب وہ دو سال سےاپنے والدین کے گھر رہی ہے وہ سارا خرچ اٹھاتے ہیں شوہر سے جب خرج مانگتی ہے تووہ جواب دے دیتا ہے کہ میں کون سا کام کرتا ہوں، کماتا ہوں تین بچے ہیں سارا دن پریشان رہتی ہے کہ میرے والد بڑھاپے میں کام کرکے کے ہم سب کو پال رہے ہیں ہیں اور شوہر صاحب صاحب سارا دن چارپائی توڑتا ہے .سسرال سے کھا پی لیا یا باہر گھوم لیا ٹی وی پر فلمیں دیکھ لیں اور بس یو ٹائم گذار کے آ جاتا ہے. صبا اور اس کی امی ابو روتے ہیں کہ ہم نے نکمے نکھٹو کو اپنی بیٹی دے دی جس کو ذرا احساس نہیں ہے. بچوں نے کیا کھانا ہے کیا پہننا ہے یا ان کی کیا ضروریات ہیں ہے اس کو ذرا احساس خیال نہیں اللہ پاک سے دعا ہے ہے کہ ہمیں میں ایسے نکمے نکھٹو اور اور بے حس انسان سے سے بچائے اور اس جیسے لوگوں کو نیک ہدایت دے آمین!!!
اب صبا شاہ اسکول چلاتی ہے بچوں کو پڑھاتی ہے اور گزارہ کرتی ہے    
                   


Also read this




"حقیر" Haqeer


Urdustories, Moralsstories, Urduislamicstories

Comments

  1. Urdu Islamic Morals. This Blog is about is about Islamic Stories. Morals stories are in this blog.

    #storyinurdu #storymeaninginurdu #lovestoryurdu

    #yumstory #pavannohar #pyasakauwastoryinurdu



    https://urduislamicmorals.blogspot.com


    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/jahaz-hadsa-from-sky.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/larkiyoon-pr-pabandiyan-ki-waja.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/shohar-or-bivi-ka-rishta.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/kanjoos-ka-ghara-10.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/eid-ul-azha-9.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/12/hamara-mashra-8-blog-post.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post_21.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/ye-kahani-meri-zubani.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/hakeer.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post_5.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/09/blog-post.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/08/blog-post_30.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/2019/08/blog-post.html

    https://urduislamicmorals.blogspot.com/p/islamic-videos.html

    ReplyDelete

Post a Comment